جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے باوقار عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد

انکی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج مزید مضبوط، متحد اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونگی

یہ تاریخی لمحہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے : ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

کمالیہ (تحصیل رپورٹر) سماجی، فلاحی، ادبی اور صحافتی شخصیت ایڈیٹر ملٹی میڈیا ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے باوقار عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد دی۔ یہ اعزاز نہ صرف اُن کی بے مثال عسکری قیادت، قومی سلامتی کے لیے انتھک جدوجہد اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور اعتراف ہے۔ یہ تاریخی لمحہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ ہمیں مکمل یقین ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج مزید مضبوط متحد اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں گی۔ آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں، کابینہ کے اس فیصلے سے پاکستان کی افواج کا مورال بلند مزید بلند ہو گا۔ جنرل سید عاصم منیر حقیقی معنوں میں فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق تھے۔ انہوں نے بنیان مرصوص آپریشن کے ذریعے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ سید عاصم منیر کی جرات و بہادری کے اعزاز میں ان کی ترقی قابل ستائش ہے۔ ہم اپنے شہدائے پاک افواج اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاک افواج کے شہداء اور غازی ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔ آج پوری دنیا پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔ پاکستان کی افواج نے ملک کا نام سید عاصم منیر کی قیادت میں پوری دنیا میں سر بلند کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں