کمالیہ کارڈیالوجی سینٹر اور ڈائلیسس سینٹر میں انسانیت کی خدمت کی جانب ایک اہم اقدام!
کمالیہ(ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) انجمن بہبود مریضاں کے زیر انتظام چلنے والے ان اداروں میں روزانہ درجنوں مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ادارے کی یہ ترقی ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر کمالیہ جناب ڈاکٹر عدیل عارف صاحب کی بے لوث محنت اور خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاسی ہے۔ ڈاکٹر عدیل عارف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ رانا عبدالرؤف خان (سیکریٹری انفارمیشن، انجمن بہبود مریضاں) نے ہسپتال کو ایک جدید ڈائلیسس مشین عطیہ کی ہے۔ ڈاکٹر عدیل عارف کے مطابق، اس عطیے سے ان مریضوں کو فوری ریلیف ملے گا جنہیں مشینوں کی کمی کے باعث انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ڈاکٹر عدیل عارف نے کہا ہےکہ رانا عبدالرؤف خان کے اس قیمتی عطیے پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ یہ قدم خدمتِ انسانیت کی ایک بہترین مثال ہے۔