دوست احباب کی آمد کا سلسلہ جاری۔ دوست احباب کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار۔
کمالیہ (نئی آواز) محمد عرفان صدیقی، فورمین ہنڈا سینٹر والے، کی رسم مہندی اِن شاء اللہ آج رات 8:00 بجے ہوگی۔ دوست احباب کی آمد کا سلسلہ جاری۔ دوست احباب کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق صادق علی مرحوم کے فرزند، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر ملٹی میڈیا، محمد عدنان، راحیل احمد، عمار، کے بھائی محمد عرفان صدیقی (فورمین ہنڈا سینٹر والے) کی رسم مہندی اِن شاء اللہ آج رات 8:00بجے ہوگی۔ اور اِن شاء اللہ کل بروز اتوار محلہ مدینہ آباد رحیم کالونی سے سہ پہر 4 بجے بارات روانہ ہوگی۔ شادی کی سادہ مگر پُروقار تقریب کے لیے دوست احباب کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دوست احباب کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک آپ کی شادی باعثِ رحمت باعثِ برکت بنائے اور گھر کو شاد و آباد رکھے۔ آمین۔