کراچی میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے خلاف کاروائی کا اندیشہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی کراچی میں ریلی
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی کراچی میں ریلی

کراچی کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں نکالی گئی ریلی کی اجازت نہ لینے پر کارروائی کی سفارش کی ہے۔

کراچی کے کمشنر شعیب احمد صدیقی کے مطابق ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، اس لیے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نوٹس لے گا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شرقی اور ڈسرکٹ ریٹرننگ افسر ایسٹ آصف جان صدیقی نے ریلی کو بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا ہے۔

image

ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی ہیں اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت کوئی رکن قومی اسمبلی بلدیاتی انتخابات کی مہم نہیں چلاسکتا۔

خط میں سفارش کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔

خط میں جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ریلی کی اجازت کے لیے تحریری درخواست دی تھی۔

عمران اسماعیل کا دعویٰ تھا کہ کمشنر نے اجازت تونہیں دی تھی لیکن دھمکی دی تھی کہ اگر ریلی شہرمیں لائے تو مقدمات درج ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں