واجبات کی وصولی کے دوران غفلت کے مرتکب محکمہ مال کے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کریں گے : حافظ نجیب اسسٹنٹ کمیشنر پیر محل

پیرمحل نئی آواز  ( تحصیل رپورٹر ) محصولات کی وصولی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کریں گے مالیہ آبیانہ اور زرعی ٹیکس واٹر ریٹ12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o اوردیگر ہائے کی وصولی کے لیے ہرممکن اقدامات کریں ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل بھر کے پٹواریوں قانونگو اور تحصیلدار کو ہفتہ وار وصولی کے ٹارگٹ کے دوران خطاب میں کیا انہوں نے کہا واجبات سرکار کی وصولی کے دوران غفلت کے مرتکب محکمہ مال کے ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کریں گے کسی بھی قسم کی غفلت کار سرکارمیں معاونت سے کوتاہی ہرگز برداشت نہ ہوگی اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل محبوب الحق لادی گجر نائب تحصیلد ار بھی موجود تھے۔

WhatsApp Image 2016-08-26 at 14.52.38

اپنا تبصرہ بھیجیں