پیر محل کی خبریں ۔۔ رپورٹ رانا اشرف نامہ نگار پیر محل

 پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) پیرمحل اورگردونواح12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o میں پرائیوٹ سکولزمالکان نے تعلیم غریب کی پہنچ سے دورکردی سفیدپوش والدین کابچوں کی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا ‘ پیرمحل کے رہائشی علاقوں اورگردونواح میں پرائیوٹ اسکولزکی بھرمار بھاری فیسوں کے باوجود تعلیم کامعیار صفرہے اکثرپرائیوٹ سکولوں رجسٹرڈبھی نہیں ہے اور سکول مالکان بے روزگاری کافائدہ اٹھاتے ہوئے دو سے تین ہزار روپے میں خواتین ٹیچرزکااستحصال کررہے ہیں جبکہ پرائیوٹ سکولز میں ہرسال فیسوں کے نام پر کئی گنااضافہ کردیاجاتاہے اورکئی کئی ہزار روپے فی طالب علم فیس وصول کی جارہی ہیں پرائیوٹ سکولز یونیفارم اور کتابوں کی مد میں ہزاروں روپے والدین سے وصول کررہے ہیں اورسکول کو زریعہ تعلیم کی بجائے کمائی کازریعہ بنارکھاہے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور صوبائی وزیر تعلیم سمیت اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے ۔
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) حساس اداروں کی مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی مسجد بلاک پیرمحل سے مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تفصیل کے مطابق حساس اداروں نے مسجد بلاک پیرمحل کے رہائشی عاطف مشتاق ولد مشتا ق احمد کو اپنی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) تھانہ پیرمحل پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی 25گھرانوں کو چیک کرکے 35مشتبہ افراد کی چیکنگ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر شناخت پریڈ کی
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) چک نمبر696/38گ ب میں موٹرسائیکلوں کے تصادم میں محمد یوسف ولد محمد رمضان ساکن 697/39 ہسپتال میں جاکر جاں بحق ہوگیا جبکہ نوید ولد محمد شریف 698/40زخمی ہوگیا زخمی کو سول ہسپتال میں طبی امدا ددے کر فارغ کردیا گیا
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف )  313گ ب تحصیل پیر12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سکول کے گیٹ پرسیکورٹی گارڈ نہ ہی سکول میں کوئی درجہ چہارم کا ملازم محکمہ تعلیم کے افسران کی غفلت یا لاپرواہی سکول کے اکلوتے ملازم کا تبادلہ کر کے سکول کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ۔حکومتی پالیسی اورقانون کی سرعام خلاف ورزی جاری طالبات کی زندگیاں خطرے میں EDO ایجوکیشن DEO ایجوکیشن اورDMO کے علم میں لانے کے باوجود کوئی انتظامات نہ ہوسکے عوامی حلقوں نے وزیر تعلیم سیکرٹری تعلیم اور DCO سے مطالبہ کیاہے کہ سکیورٹی پلان پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلمنیٹری سکول چک نمبر 313گ ب تحصیل پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سکول میں پہلے ہی درجہ چہارم مردانہ ملازم کی ایک پوسٹنگ تھی اس کو بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں تبدیل کر دیا گیا اب جبکہ سکول سیکورٹی رسک بنا ہوا ہے سکول میں مردانہ ملازم نایاب ہے تمام کام طالبات کوکرنے پڑتے ہیں طالبات کا کوئی پر سا ن حال نہیں ہے اہل گاؤں کی حال دہائی جبکہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروٖ ف بنا یا گیا ہے پنجا ب حکومت اس جا نب اپنی خصوصی توجہ مبذول کئے ہوئے ہے۔ہو نہال بچے ملک اور قوم کا لا زوال قیمتی سرمایہ ہیں ان کی مکمل نگہداشت اور حفا ظت کرنا ہر محب وطن کا اولیں ذمہ داری ہے۔ تعلیمی اداروں میں۔سی۔سی۔ٹی۔وی کیمرے ،خاردار تاریں،اردگرد سے تجاوزات کا خاتمہ اور سکیورٹی گارڈز کو تر بیت دینے کے بعد سکولوں میں تعینات بھی کیا جا رہے ہیں مگر یہاں جو درجہ چہارج کاملازم موجودتھا اسے بھی واپس لے لیا گیاجس سے کسی وقت بھی کوئی ناگہانی واقعہ پیش آسکتاہے فوری طور پر سیکورٹی گارڈ اور درجہ چہارم کا ملازم تعینات کیاجائے۔

رانا اشرف نامہ نگار نئی آواز پیر محل
رانا اشرف نامہ نگار نئی آواز پیر محل

اپنا تبصرہ بھیجیں