پاکستان میں پیدا ہونے والے تمام مسائل نظریہ پاکستان سے دوری کا نتیجہ ہیں : حکیم موسیٰ رضا خان آفریدی

ملک کو نحوست سے بچانے کے لئے نیو ورلڈ آڈر نہیں imageنظام مصطفی کے حوالے کرنا ہو گا۔
پاکستان میں پیدا ہونے والے تمام مسائل نظریہ پاکستان سے دوری کا نتیجہ ہیں حکیم موسیٰ رضا خان آفریدی

(نئی آواز) اصل بات یہ ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کے کچھ دعویدار پاکستان کی بیماریوں کے علاج کے لئے اُسی میڈیکل سے دوا لینا چاہتے ہیں جہاں سے امریکا اور برطانیہ لیتے ہیں مگر ایسے حضرات کو معلوم نہیں اور غیروں کا جب بیماری کی کی تعریف میں اتفاق نہیں تو علاج ایک جیسا کیسے ہو گا سماجی رہنماء حکیم موسیٰ رضا خان آفریدی نے نئی آواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرب اپنے ماحول کو خوبصورتی کے لئے جن چیزوں کو اہمیت دیتا ہے ہمارے نزدیک وہ عریانی فحاشی اور بے حیائی ہے پاکستان میں پیدا ہونے والے تمام مسائل نظریہ پاکستان سے دوری کا نتیجہ ہیں نظریہ پاکستان کا ادراک اور پاکستان شناسی روشن خیالی و غیر ملکی مداخلت پاکستان اور نظریہ پاکستان میں خلیج کا باعث بنی ہیں ملک کو نحوست سے بچانے کے لئے نیو ورلڈ آڈر نہیں نظام مصطفی کے حوالے کرنا ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں