زرعی رقبہ کو ٹاؤن ظاہر کرکے لاکھوں روپے مکینوں سے ہتھیاکر ٹاؤن مالکان فرار۔

متاثرین کاٹاؤن مالکان کے خلاف احتجاج ہماری داد رسی کرتے ہوئے رقم بازیاب کروائی جائے۔image

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) متاثرین تفصیل کے مطابق چک نمبر762گ ب میں محمد عاطف ، محمد عارف پسران عبدالغفار اقوام آرائیں چک نمبر669/10گ ب نے زرعی رقبہ کو حافظ کالونی کے نام سے پرائیویٹ رقبہ پر ٹاؤن بناکر17سے زائد گھرانوں مبلغ24ہزار سے 45ہزار تک فی مرلہ کے حساب سے زرعی فروخت کرکے 17افراد میں سے دس افراد سے کل رقم وصول پالی جبکہ چار افراد کی نصف نصف رقم وصول پاچکے ہیں ٹاؤن مالکان نے تمام رقم کی ادائیگی پر ٹاؤن میں سولنگ بجلی پکی سڑک سیوریج اور انتقال رجسٹر ی بروقت اداکرنے کا وعدہ کیا مگر پانچ سال گذرنے کے باوجود نہ تو انتقال رجسٹری کروائی اورنہ ہی ٹاؤن میں پانی بجلی سڑک کی سہولیات فراہم کی بلکہ ٹاؤن کو جانے والا راستہ بند کرکے فرارہوگئے متاثرین جن میں۔عبدالسلام ولد محمد سلیمان ،محمد خالد ولد فقیرمحمد ،تنویر نواز ولد حق نواز ،طالب حسین ولد فقیرمحمد ،شمشیر علی ولد نورمحمد ،محمد انور ولد نظام الدین ،کاشف شہزاد ولد محمد شفیع ،محمد جمشید ولد جمال دین ،محمد اسلم ولد عبدالغنی ،سرور بی بی زوجہ مظہر عباس ،ساجد محمود ولد احمدنواز ، آصف سہیل ولد محمد شفیع ،اسد علی ولد محمد انور ،سلاورحسین ولد محمد اسلم نے احتجا ج کرتے ہوئے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام دی گئی تحریری درخواستوں میں کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے رقم بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں