دنیا کی پہلی با حجاب خاتون پائلٹ کا تعلق کہاں سے ہے

باحجاب پائلٹ
ڈاکٹر شہناز لغاری دنیا کی پہلی باحجاب پائلٹ ہیں۔ یہ پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے اب تک اپنی پروازیں مکمل حجاب میں اڑائی ہیں۔image

اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد ) ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ اس کے علاوہ یہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں ترقی کےلیے کام کر رہی ہیں اور اب تک پاکستان میں بہت سے تعلیمی ادارے اور سلائی سنٹر کھول چکی ہیں تا کہ عورتوں کو مفت تعلیم دی جا سکے۔ یہ لوگ پاکستان کا زیور ہیں۔ پوری دنیا کے ان لوگوں کو جو حجاب کو تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ سمجھتے ہیں یہ پیغام ہے کہ حجاب سر ڈھانکتا ہے دماغ نہیں۔ اور بال کھول لینے کا مطلب یہ نہیں ہوتا دماغ بھی کھل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں