ماحولیاتی انصاف مارچ کی کامیابی کے لیے رہنماؤں نے لکھی غلام شاہ شہر کا دورہ کیا

شکارپور (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) شکارپور ہاری جدوجہد کمیٹی شکارپور اور پاکستان ریلوی ورکرز یونین اوپن لائن شکارپور کی جانب سے 15 ستمبر کو اعلان کردہ ماحولیاتی انصاف مارچ کی کامیابی کے لیے رہنماؤں نے لکھی غلام شاہ شہر کا دورہ کیا، تاجر طبقے، سول سوسائٹی اور باشعور لوگوں سے مارچ میں شرکت کی اپیل کی اور دعوت دی گئی۔علی کھوسہ عاشق ڈومکی، منظور کھوسہ مشرف کھوسہ نظام الدین جوگی اور گلزار احمد کھوسہ نے شہر کا دورہ کیا اور پاکستان کسانوں کے تعاون سے 15 ستمبر کو شکارپور میں اعلان کردہ ماحولیاتی انصاف مارچ کی کامیابی کے لیے شہریوں اور تاجروں سول سوسائٹی کے نمائندوں کسانوں کو ہینڈ بل دینے کے لیے شہر کا دورہ کیا۔ رابطہ کمیٹی نے انہیں ماحولیاتی انصاف مارچ میں شرکت کی دعوت دی اس کے علاوہ لکھی غلام شاہ شہر میں ماحولیاتی انصاف مارچ کے حوالے سے پوسٹرز بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غریب پاکستان سمیت دنیا کے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بہت زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں۔ گزشتہ سال کی تباہ کن بارشوں سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا۔ اس نقصان کے ذمہ دار دنیا کے امیر ممالک ہیں۔ لیکن وعدوں کے باوجود معاوضہ نہیں دیا گیا۔ جس کے لیے ہم 15 ستمبر کو شکار پور میں تاریخی ماحولیاتی انصاف مارچ کا انعقاد کر رہے ہیں آؤ مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں