یوم آزادی کے حوالے سے فائنل میچ نواب فٹبال کلب نے جیت کر اپنے نام کر لیا۔

کوئٹہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) فائنل میچ نواب فٹبال کلب اور کوکو اسٹار فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ نواب فٹبال کلب نے فائنل میچ جیت کراپنے نام کر لیا۔جس کا مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ملک مصلح الدین مینگل ایڈوکیٹ صاحب تھے۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری مسلم لیگ ن کے مہر علی نیچاری،سنگت موسی مینگل، اور دیگر قبائلی عمائدین سیاسی جماعتوں کے عہدیداران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔مہمان خصوصی ملک مصلح الدین مینگل ایڈوکیٹ صاحب نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے نوجوانوں نے دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات اور مواقع فراہم کئے جائیں، حکومت بلوچستان کو کھیلوں کے حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھانا چائیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں میں مشغول رکھا جا سکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے زہری ٹاؤن میں یوم آزادی کے حوالے سے نواب اکیڈمی اور کوکو سٹار کے مابین فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک مصلح الدین مینگل ایڈوکیٹ صاحب نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سریاب کے لوگوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، صرف انہیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے اور لوہا منوانے کی سہولیات اور موقع ملنا چاہئیں۔ آخر میں ملک مصلح الدین مینگل نے ٹورنامنٹ کمیٹی اور جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے نقد رقم دینے کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں