ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف، یونیورسٹی آف کمالیہ کے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔

علاقہ کی علمی و ادبی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمی خدمات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

کمالیہ ( ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ممتاز ماہر تعلیم سابق پرنسپل گورنمنٹ پی ایس ٹی، سابق سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ٹوبہ، سابق ڈائریکٹر ریجنل سروسز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف یونیورسٹی آف کمالیہ کے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔ جس پر علاقہ کی علمی و ادبی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمی خدمات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ان کا ایڈوائزری بورڈ میں بطور ممبر منتخب ہونا علاقہ کے لئے خوش آئند ہے۔ میاں عارف سلیم عارف کے صاحبزادے ڈاکٹر عدیل عارف اس وقت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایم ایس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس گھرانے نے ہمیشہ عوام کی خدمات کو مقدم جانا ہے اور آج بھی اس پر کارفرما ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں