Bussiness

ایک چاکلیٹ کی وجہ سے اربوں ڈالرز کا نقصان

ایک چاکلیٹ کی وجہ سے اربوں ڈالرز کا نقصان

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے، کمپنی کا ہیڈ کوارٹر نیو جرسی میں ’’ماؤنٹ اولیو‘‘ میں واقع ہے، ملازمین کی تعداد 16 ہزار ہے اور سالانہ آمدنی 33 ارب ڈالر ہے، یہ کمپنی 29 قسم کے چاکلیٹ بناتی ہے، یہ مصنوعات دنیا کے 55 ممالک میں فروخت ہوتی ہیں، یورپ مارس کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، اس کی وجہ اس کا یورپی ذائقہ ہے، یہ کمپنی 1932ء میں برطانیہ میں بنی تھی، اس نے یورپی ذائقے کو ذہن میں رکھ کر چاکلیٹ بنانا شروع کیے تھے، یہ کمپنی بعد ازاں امریکا شفٹ ہو گئی لیکن ذائقے کی روایت اسی طرح جاری رہی، کمپنی نے دنیا کے مختلف ممالک میں فیکٹریاں لگا رکھی ہیں، مارس کی ایک فیکٹری ہالینڈ میں بھی ہے۔
یہ فیکٹری یورپ کو چاکلیٹ سپلائی کرتی ہے، مارس کا بزنس پوری رفتار سے چل رہا تھا، مالکان اور کارکن دونوں مطمئن تھے، منافع […]

حکومت کا تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت کا تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 

اسلام آباد: نئے سال کی آمد پر حکومت عوام پر مہربان، پیٹرول مہنگا کرنے کے حوالے سے اوگرا کی سمری مسترد کر دی اور ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 79 پیسے، لائٹ ڈیزل 44 روپے 94 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 48 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات، قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ارسالوزیرخزانہ کے اعلان کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 76 روپے 26 پیسے اور ہائی آکٹین کی موجودہ قیمت 80 روپے 66 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔اوگرا نے پیٹرول مہنگا جبکہ دوسری پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی۔ سماء

چین کا بڑا کاروباری شخص لا پتہ ہو گیا

چین کا بڑا کاروباری شخص لا پتہ ہو گیا

رپورٹ بی بی سی

کچھ اطلاعات کے مطابق گو گونگچین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے
فنانشل میگزین کیکسن کا کہنا ہے کہ چین کے امیر ترین کاروباری شخصیتوں میں سے ایک گو گونگچین لاپتہ ہو گئے ہیں اور ان کی کمپنی کے ملازمین کا ان سے جمعرات سے رابطہ نہیں ہو رہا۔
کیکسن کا کہنا ہے کہ گو گونگچین کی کمپنی فوسن انٹرنیشنل کا عملہ جمعرات کی دوپہر سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن رابطہ نہیں ہو رہا۔
فوسن انٹرنیشنل نے گو گونگچین کے لاپتہ ہونے کی حبروں کے بعد ہانگ کانگ میں اپنے حصص کی فروخت روک دی۔
کچھ اطلاعات کے مطابق گو گونگچین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
فنانشل میگزین کیکسن نے سوشل میڈیا پر پیغامات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گو گونگچین کوآخری بار شنگھائی میں پولیس کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔
فوسن گروپ کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے ایک […]

کراچی میں اب چالان وصولی کے لئے ایزی پیسہ کی سہولت متعارف

کراچی میں اب چالان وصولی کے لئے ایزی پیسہ کی سہولت متعارف

کراچی (مدیحہ اکبر ) ٹیلی نار اور تعمیر پاکستان مائیکرو فنانس بینک کے جوائنٹ وینچر ایزی پیسہ نے A2Z ای پے منٹس کے ساتھ سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کے الیکٹرانک ٹکٹ کے اجراء تصدیق اور چالان کی وصولی کے لئے اشتراک عمل کرلیا۔ ایزی پیسہ کے سربراہ اور چیف فنانشل آفیسر یحییٰ خان نے کہا کہ ایزی پیسہ پاکستان کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ اپنے مضبوط اشتراک پر یقین رکھتا ہے۔ A2Z ای پے منٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاکر اللہ نے کہا کہ سسٹم جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی نظام ہے۔

حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو کارپوریشن سے کمپنی میں تبدیل کر دیا

حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو کارپوریشن سے کمپنی میں تبدیل کر دیا

بیورو چیف اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پارلیمنٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے صدارتی آرڈنینس کے ذریعے پی آئی اے کو کارپوریشن سے کمپنی میں تبدیل کر دیا۔
صدر ممنون حسین نے پی آئی اے کو پرائیوٹ کارپوریشن بنانے سے متعلق صدارتی آرڈیننس جاری کردیا، جس کے بعد پی آئی اے کارپوریشن سے کمپنی میں تبدیل ہوگئی۔ اس سے قبل چالیس ارب روپے کے ٹیکسوں کی وصولی کے لئے بھی حکومت نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے فیصلہ کیا تھا۔ تاہم کمپنی میں تبدیل ہونے کے بعد پی آئی اے کو نجی شعبے کے سپرد کرنے میں اس کے اثاثوں اور ملازمین کو قانونی تحفظ ملے گا۔ پی آئی اے کمپنی لمیٹڈ میں حکومت کے پچاسی فیصد شیئرز ہیں، اور کمپنی میں تبدیل ہونے کے بعد اس کے تمام روٹس بحال رہیں گے، یاد رہے عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے تحت حکومت جون […]

کراچی : سیمنٹ کی خریدو فروخت میں پندرہ فیصد اضافہ

کراچی : سیمنٹ کی خریدو فروخت میں پندرہ فیصد اضافہ

کراچی نیوز ڈیسک : رواں مالی سال پانچ ماہ کے دوران مقامی سطح پرسیمنٹ کی فروخت میں پندرہ فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا سیمنٹ کی فروخت ایک کروڑ بائیس لاکھ ٹن رہی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سینومبر کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت پندرہ فیصد اضافے سے ایک کروڑ بائیس لاکھ لاکھ ٹن رہی جوگذشتہ سال اسی عرصے کے دوران ایک کروڑ پانچ لاکھ ٹن تھی۔ رواں سال نومبر میں سیمنٹ کی فروخت بیس فیصد اضافے سے اٹھائیس لاکھ تینتالیس ہزار ٹن رہی، ایسو سی ایشن کے مطابق ایرانی سیمنٹ کی غیر قانونی در آمد کے باعث جولائی تا نومبر سیمنٹ کی برآمدات میں پچیس فیصد کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی سیمنٹ کی برآمدت پچیس لاکھ ساٹھ ہزارٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران چونتیس لاکھ پچاس ہزار ٹن برآمد کیا گیا ۔

سندھ : گنے کے ریٹ کا معاملہ ابھی تک حل نہ ہو سکا

سندھ : گنے کے ریٹ کا معاملہ ابھی تک حل نہ ہو سکا

سندھ ( کراچی نیوز ڈیسک )سندھ میں گنے کی قیمت کا معاملہ طے نہ ہوسکا، سندھ آبادگار بورڈ نے گنے کی امدادی قیمت میں اضافے کے لئے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل کردی۔
سندھ آبادگار بورڈ کے صدر عبدالمجید نظامی کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں تاحال گنے کی امدادی قیمت طے نہیں کی جاسکی، جس کی وجہ سے صوبے میں گنے کی کرشنگ کا آغاز نہیں ہوسکا، وزیراعظم خود اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو گنے کی امدادی قیمت میں اضافے کی ہدایت دیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سندھ حکومت نے گنے کی امدادی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے، جس کی وجہ شوگر ملز مالکان کا دباوٴ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں وزیراعلیٰ سندھ نے دو روز میں گنے کی امدادی قیمت ایک سو پچاسی روپے فی چالیس کلو گرام […]

advertise