ماہر امراض قلب ڈاکٹر آصف رحمت اور ڈاکٹر کامران سلیم سے سنیئر صحافی محمد ندیم خان کی ملاقات۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ماہر امراض قلب ڈاکٹر آصف رحمت اور ڈاکٹر کامران سلیم سے سنیئر صحافی محمد ندیم خان کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر آصف رحمت نے کہا کہ امراض قلب میں مبتلا افراد کی بنیادی علامات میں سینے میں درد، چلنے میں سانس لینے میں دشواری، دل کی دھڑکن میں کمی بیشی اور بار بار بے ہوش ہونا شامل ہے۔ زیادہ تر یہ مرض شوگر، کولیسٹرول کے اضافے اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے شدت اختیار کرتا ہے جن سے احتیاط کرنے کے ساتھ ساتھ 30 منٹ تک تیز رفتار کے ساتھ پیدل چلنا بھی لازمی ہے۔ ڈاکٹر کامران سلیم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ علاقہ میں عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں جن کے لئے انہیں بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے اور وہاں جا کر مہنگے داموں علاج معالجہ کروانا پڑتا ہے۔ ہمارے ہسپتال میں بہترین معالج حضرات موجود ہوتے ہیں جو کہ مریضوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے ان کے مرض کو سمجھتے ہیں اور ان کا علاج کرتے ہیں جوکہ عام افراد کے معاشی حالات کو مد نظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں