کمالیہ بار کے وکلاء مستحکم جمہوری ویژن رکھتے ہیں۔

سردار صدیق اکبر کھٹانہ صدر کمالیہ بار ، موثر ترجمانی کرینگے۔

وکلاء انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے: رانا کاشف ولایت۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) وکلاء قانون کے محافظ اور عام آدمی کیلئے انصاف کے ضامن ہیں۔ کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء میں جمہوری آئینی ویژن انتہائی مستحکم اور سنجیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن رانا کاشف ولایت ایڈوکیٹ نے اینکر پرسن عبدالحنان چوہدری سے ولایت لاء چیمبر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا نومنتخب صدر کمالیہ بار ایسوسی ایشن سردار صدیق اکبر کھٹانہ ایڈووکیٹ وکلاء کے حقوق کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہے ہیں۔ امید کرتے ہیں کمالیہ میں وکلاء کے حقوق کی ترجمانی موثر ترین انداز میں کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں