وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی تیمور خان خٹک سے ملاقات۔ ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔

چارسدہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق تحصیل صدر و ممبر صوبائی کونسل تیمور خان خٹک سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق تحصیل صدر و ممبر صوبائی کونسل تیمور خان خٹک سے ان کے ہجرے میں ملاقات ہوئی دونوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے تیمور خان خٹک کی عوامی و فلاحی خدمات کو سراہا۔ اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سابق تحصیل صدر و ممبر صوبائی کونسل تیمور خان خٹک نے وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو یورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے لئے لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور اٹلی میں پاکستان کی بہترین ترجمانی پر انکو مبارکباد پیش کی اور پاکستان آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں