News

میاں عبدلرازق کاکاخیل صوبائی یوتھ اسمبلی کے پی کے کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

میاں عبدلرازق کاکاخیل صوبائی یوتھ اسمبلی کے پی کے کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

پشاور نئی آواز ( نامہ نگار ) پرونشل یوتھ اسمبلی نے اپنے نئے سی ایم کا اعلان کردیا، نو منتخب وزیراعلیٰ نے کہا کے اپنے نگرانی میں صاف شفاف الیکشن کراکے اقتدار نئے آنے والے کبینٹ کو منتقل کرونگا، یوتھ اسمبلی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ھیں، وقت آگیا ھیں کے نام نہاد سیاسدانوں سے چٹکارہ حاصل کیا جاے۔پختونخوا کےنوجوان جوق در جوق یوتھ اسمبلی کی طرف راغب ہورہی ھیں،جو اسمبلی کے عوام کے لیے خدمت کا منہ بولتا ثبوت ھیں،، گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا گورنر پنجاب رفیق رجوانہ وفاقی وزیر پانی وبجلی عابد شیر علی کی مبارکباد

کراچی نئی آواز :: حاجی رمضان ھیجیب گوٹھ ٹھٹھہ میں حالیہ بارشوں کے بعد ھیلتھ ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے اور مچھر کار اسپرے نہ ہونے کے سبب ملیریا اور ڈینگی پھوٹ پڑا .

پنجاب بھر کی کو آپریٹو اور جنرل ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ کمپیو ٹر رائز کرنے کا عمل شروع

پنجاب بھر کی کو آپریٹو اور جنرل ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ کمپیو ٹر رائز کرنے کا عمل شروع

لاہور  نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) صوبہ بھر کی کوآپریٹو اور جنرل ہائوسنگ سوسائٹیوں کا اراضی ریکارڈ و ممبران کے مکمل کوائف کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، فعال کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیاں جن کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 47 ہے میں سے 1 لاکھ 17 ہزار 973 کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں میں ممبران کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار ہے جس میں سے 2 لاکھ 16 ہزار 887 کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے، جنرل ہائوسنگ سوسائٹیوں کی اب تک 29 ہزار 893 میں سے 16 ہزار 466 کی انٹری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے کوآپریٹو کے صوبائی وزیر اقبال چنڑ نے اس حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائوسنگ سیکٹر کی اراضی اور ممبران کی کمپیوٹرائزیشن ڈیٹا کا کام 100 فیصد مکمل ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ تمام سوسائٹیوں […]

ہو میوپیتھک ڈاکٹرز اور طبعی معالج کا کمیشن کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

ہو میوپیتھک ڈاکٹرز اور طبعی معالج کا کمیشن کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

نئی آواز لاہور ( نیوز ڈیسک ) پنجاب بھر کے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اورطبی معالجین کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کا کنونشن
پنجاب بھر سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور اطباء کی نمائندہ ایسوسی ایشنز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی زیادتیوں کے خلاف اتحاد بنا کر اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نمائندہ تنظیموں نے بارہا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو مزاکرات کی درخواست کی ہے لیکن تمام فیصلہ جات سٹیک ہولڈرز سے مزاکرات کیے بغیر یکطرفہ طور پر کر دیے گئے جس سے ہومیوپیتھک اور طبی معالجین کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا اور پہنچ رہا ہے۔ اس کنونشن میں منظور کی جائیں گی۔
1. ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور طبی معالجین کے لیے 5000 روپے لائسنس فیس فوراً واپس لی جائے۔
2. ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور طبی معالجین کی تحقیر فلفور بند کی جائے۔
3. ہومیوپیتھک کلینکس اور طبی دواخانوں کی انسپکشن کے لیے لائحہ عمل/طریقہ کار پہلے سے تحریری طور پر […]

سٹریٹ نیوز پیر محل ۔۔۔ تمام چھوٹی بڑی خبریں 17اگست 2016بروز بدھ

سٹریٹ نیوز پیر محل ۔۔۔ تمام چھوٹی بڑی خبریں 17اگست 2016بروز بدھ

پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) بنک ریکارڈ اور اشٹام پر انگوٹھا نہ دستخط،،، حکومت پنجاب کا ای سسٹم کے ذریعے اشٹام جاری کرنے کا منصوبہ پیچیدگیوں کاشکار 32Aچالان فارم عام سائلین کی پہنچ سے دور،، بنک سے اشٹام جاری کروانے کا نظام آسان بنایاجائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے جعل سازی سے بچنے کے لیے ای سسٹم کے ذریعے کمپیوٹرائز اشٹام کا پنجاب بنک کے ذریعے اجراء کیا ہے جس میں پنجاب بھر کا مرکز لاہور کور کھا گیا ہے ہر اشٹام خرید کرنے والے کو 32Aچالان فارم جوکہ عام صارف کی سمجھ سے بالاتر ہے جو دوپرت پر مشتمل ہونے کے باعث عام کمپیوٹر کی دکان سے پرت بنوانے پر 200روپے صارف کو اداکرنے پڑتے ہیں اس چالان فارم کے بعد مخصوص ٹائم میں بنک سے اشٹام دستیاب ہوتے ہیں بیع نامہ کا اشٹام مالیت 1200روپے لینے کے لیے ایک عام صارف کا 200روپے […]

بریکنگ نیوز ۔۔ سابق ممبر پنجاب اسمبلی کی بیٹی کی گاڑی کا جان لیوا حادثہ

بریکنگ نیوز ۔۔ سابق ممبر پنجاب اسمبلی کی بیٹی کی گاڑی کا جان لیوا حادثہ

سندھیلیانوالی نئی آواز (افضال جٹ ) ناصر نگر اڈے کے قریب سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب  سید علی رضا کی بیٹی مخدومہ  سیدہ سونیا علی رضا کی گاڑی کو حادثہ، گاڑی مکمل تباہ، خوش قسمتی سے سونیا علی رضا گاڑی میں سوار نہیں تھیں ۔ گاڑی کا ڈرائیور بھی معجزانہ طورپر بچ گیا۔

مظفر گڑھ میں ریسکیو گاڑی کے پاس سیلنڈر نہ ہونے کی وجہ سے انسان کو ڈوبتا چھوڑ کر واپس چلے گئے

مظفر گڑھ میں ریسکیو گاڑی کے پاس سیلنڈر نہ ہونے کی وجہ سے انسان کو ڈوبتا چھوڑ کر واپس چلے گئے

مظفر گڑه نئی آواز ( تحصیل رپورٹر)مظفر گڑھ  کے علاقہ علی پور روڈ اڈہ پیر جہانیاں آج شام   چار بجے دریا چناب میں 40/45سالہ نذیر احمد ڈوب گیا ہے لواحقین تلاش میں مصروف ہیں ریسکیو کی ایک گاڑی آئی ہے جو سلنڈر نہ ہونے کے باعث واپس چلی گئی ورثاء حکومتی امداد کے منتظر ۔

پیر محل سے آج کے حالات و واقعات : مکمل خبریں

پیر محل سے آج کے حالات و واقعات : مکمل خبریں

پیر محل :::( نیوز ڈیسک ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل کا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تین کلینک سیل تفصیل کے مطابق ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل نے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ عطائیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سندھلیانوالی میں محمد یعقوب اور چک نمبر684/25گ ب میں محمد رفیق ، جبکہ غوثیہ آباد پیرمحل میں بسمہ اللہ کلینک کو سیل کرکے ان عطائی کلینکس سے سے برآمدہ ادویات کے سیمپل لے کر لیبارٹری کو ارسال کردیے ۔
پیرمحل :::،سڑک کے مختلف حادثات میں دس افراد زخمی ہونے سمیت لڑائی کے مختلف واقعات میں 12افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق سڑک کے مختلف حادثات میں دس افراد جن میں عبدالرؤف وغیرہ لڑائی کے مختلف واقعات میں 12افراد جن میں نسیم اسلم زوجہ یٰسین ، وغیرہ شدید زخمی ہوگئے ۔
پیر محل :::  نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل انتظامیہ کی عدم توجہی یا غفلت […]

پشاور میں اندھا دھند بارش 2 افراد جا بحق متعدد زخمی

پشاور میں اندھا دھند بارش 2 افراد جا بحق متعدد زخمی

پشاور( نئی آواز) پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ملکی بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پشاور میں 98 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی چلتی رہی جب کہ بارش اور تیز آندھی کے باعث، چھتیں، دیواریں، درخت اور سائن بورڈز گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ بارش کے بعد شہرکے تینوں بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔ تیز آندھی کے باعث کاکشال کے محلہ گلدرہ میں مکان کی چھت گرگئی جب کہ چارسدہ میں درخت گرنے سے مختلف مقامات پر ٹریفک جام ہوگیا اور کئی علاقوں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔ لوئردیر، اپردیر، دیربالا اور مانسہرہ میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات […]

تیونس سے کروڑوں سال پرانے مگر مچھ کی ہڈیاں دریافت

تیونس سے کروڑوں سال پرانے مگر مچھ کی ہڈیاں دریافت

اٹلی: آج سے 13 کروڑ سال قبل سمندروں میں ایک ہیبت ناک مگرمچھ کا راج تھا جس کا وزن کم ازکم 6 ہزار پونڈ یا 2700 کلوگرام تھا جب کہ اب تیونس کے ماہرین نے اس خونخوار مگر مچھ کی ہڈیاں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس جانور کو میچی موسارس کا نام دیا گیا ہے جس کی مکمل کھوپڑی اور ہڈیاں تیونس کے جنوب سے ملی ہیں۔ اسے اٹلی میں یونیورسٹی آف بولونا کے ماہرین نے دریافت کیا ہے جو ایک نہایت اہم دریافت ہے۔
ماہرین کے مطابق اب تک دریافت ہونے والا یہ نیا جانور ہے جس کی ہڈیاں بہت اچھی حالت میں ملی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ یہ مگرمچھ سمندروں میں رہتے تھے اور اسی دور میں ڈائنوسار بھی موجود تھے لیکن ان کا آج کے مگرمچھوں سے براہِ راست کوئی تعلق نہ تھا۔
ماہرین کے مطابق یہ 3 فٹ لمبا تھا اور اپنے چھوٹے دانتوں لیکن مضبوط […]

by Nayeawaz· News

advertise