ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض صاحبہ کے گھرانے سے ہمارا تعلق ان چند شر پسندوں کے افواہیں پھیلانے سے متاثر نہیں ہو سکتا۔

اپنے بزرگوں اور علاقے کے دوستوں کی رائے اور اصولی فیصلہ سے گزشتہ پندرہ سال سے فتیانہ گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔
ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عزت اور ذلت صرف اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ مشترکہ بیان
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) سردار عدیل گجر، سردار جنید اسلم گجر، اور سردار نعیم گجر نے پریس کلب الیکٹرانک میڈیا کمالیہ کے سیکرٹری نشرواشاعت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض صاحبہ کے گھرانے سے ہمارا تعلق ان چند شر پسندوں کے افواہیں پھیلانے سے متاثر نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ ذاتی اور سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے جماعتیں تبدیل کرنا اور سیاستدانوں کی خوشامد کرتے رہنا کسی بھی دور میں ہمارے خاندان کی روایت نہیں رہی۔ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا ہی اصول اپنایا ہے۔ ہماری ایک نسل ایک ہی سیاسی گھرانے کے ساتھ منسلک رہی تھی اور جب اس گھرانے نے اپنی سیاسی اقدار کا پاس نا رکھا اور عوام کہ دکھ سکھ میں شریک ہونا بھی کم کر دیا توعلاقہ کی سیاست میں اہم کردار ہونے اور علاقائی و نظریاتی اختلافات کی وجہ سے اپنے بزرگوں اور علاقے کے دوستوں کی رائے اور اصولی فیصلہ سے گزشتہ پندرہ سال سے فتیانہ گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔ ان میں دس سال فتیانہ گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپوزیشن میں رہ کر ہر عوامی اور ذاتی کام میں حکومتی مخالفت اور پریشر برداشت کیا ہے اور اس الیکشن میں کامیابی کے بعد سے کچھ ابن الوقت اور مفاد پرست لوگ فتیانہ ہاؤس میں بیٹھے ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عزت اور ذلت صرف اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں