جشن آزادی، پاکستان کے دن ہم ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے ہمیں آزادی نصیب ہوئی۔

قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے ویژن نے پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ الگ وطن کا قیام آزاد فضاء کی نعمت تحریک پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

 پریس کلب کمالیہ کے صدر عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری محمد حسین عابد، چیئرمین محمد امین چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری جاوید قادری، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈاکٹر غلام مرتضیٰ و دیگر عہدے داران اور ممبران کا مشترکہ بیان

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز)  پریس کلب کمالیہ کے صدر عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری محمد حسین عابد، چیئرمین محمد امین چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری جاوید قادری، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈاکٹر غلام مرتضیٰ و دیگر عہدے داران اور ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوم جشن آزادی شہدائے آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے پاکستان کی سالمیت اور استحکام اندرونی و بیرونی دشمنوں سے حفاظت میں پاک فوج نے قربانیوں کی ناقابل فراموش تاریخ رقم کی ہے۔ یوم جشن آزادی پاکستان تحریک شہدائے آزادی کی قربانیوں کو یاد کرنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ پاکستان کی سالمیت اور استحکام اندرونی و بیرونی دشمنوں سے حفاظت میں پاک فوج نے قربانیوں کی نا قابل فراموش تاریخ رقم کی ہے۔ مسلح افواج کے جری اور بہادر سپوتوں نے میدان کارزار میں دشمن کا مقابلہ کر کے ہمیشہ پاکستان کے عوام اور دفاع وطن کیلئے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان سے غیر مشروط وفاء اور وطن عزیز پاکستان سے لازوال محبتوں کے جذبات رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی جشن آزادی کی خوشیوں میں وطن کی سرحدوں اور قومی و بین الا قومی محاذوں پر نبرد آزما پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وطن سے محبت مومن کی نشانی ہے، ہم پاک وطن کے وفادار ہیں ہمیشہ رہیں گے۔ ہماری سانسوں اور لہو میں پاکستان دھڑکتا ہے اور پاکستان کی صحت گونجتی ہے۔ جشن آزادی، پاکستان کے دن ہم ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے ہمیں آزادی نصیب ہوئی۔ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے ویژن نے پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ الگ وطن کا قیام آزاد فضاء کی نعمت تحریک پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ اس مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کیلئے ہم ہر قربانی کیلئے ہمیشہ تیار ہیں اور رہیں گے۔ مملکت خداداد پاکستان کے غیور عوام کو جذبہء حب الوطنی محنت سچائی اور دیانتداری سے حالات کے رخ بدلنے کی ضرورت ہے۔ تحریک آزادی ، پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کا فہم نئی نسل کو ضرور دیا جائے ارض وطن کی آزادی اور پاک وطن کے خواب کو تعبیر دینے کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے ۔ آزادی کے 76 سال بعد بھی شہداء کی تعظیم و توقیر میں کمی نہیں آئی اور نہ آئندہ کبھی آئے گی۔ ہم قائد اور اقبال کے ویژن کی پاسبانی اور محبتوں کے رشتے کو پروان چڑھانے کیلئے کوشاں ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسفے کو پروان چڑھانے کیلئے ہمیشہ مثبت طرز فکر کو لے کر آگے بڑھیں گے۔ ملک پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنایا گیا تھا اور شاعر مشرق علامہ اقبال نے مسلمانوں کی آزادی کے لیے الگ ملک بنانے کا خواب پیش کیا اور پھر اس مملکت خداداد پاکستان کو بنانے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح اور لیاقت علی خاں و دیگر ہمارے بزرگوں نے انتھک منحت اور کوششیں کی اور اپنی لازوال قربانیوں سے یہ ملک حاصل کیا۔ جس میں آج ہم مسلمان آزادی سے سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ اس ملک میں تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے مطابق یکساں حقوق دئیے گئے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک پاکستان کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے اور ہمیں دین اسلام اور ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بتائی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مزید ترقی کی منازل طے کرنی چاہیئں اور اس ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور آپس میں اخلاق، پیار، محبت اور ہم آہنگی سے پیش آنا چاہیے مسلمان ایک مہذب قوم ہیں ہمیں حقیقی معنوں میں مذہبی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگیاں گزارنی چاہییں۔ ہمارے قائدین و رہنماوں نے اپنی بیش بہا محنت کے بلبوتے پر پاکستان کو حاصل کیا ہے اور ملک پاکستان کی آزادی اور بقاء کے لیے ہماری بہادر افواج کے نوجوانوں نے اپنی لازوال جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں کا ثمر ہے جو آج ہم اس ملک میں آزادی سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ہمیں اس ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لیے دعا گو رہنا چاہیے اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو بری نظر اور دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان کے ناپاک عزائم و نظر بد اور انکے شر سے محفوظ فرمائے آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں