رکن قومی اسمبلی مہر محمد ریاض فتیانہ کے اعزاز میں افطار ڈنر، پارٹی کارکنان نے والہانہ استقبال کیا، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

پیرمحل (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) حلقہ این اے 107سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مہر محمد ریاض فتیانہ کے اعزاز میں ضلع کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد سعید کی جانب سے گاؤں 323گ ب میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ گاؤں آمد پر معززین اور پارٹی کارکنان نے والہانہ انداز سے مہر محمد ریاض فتیانہ کا استقبال کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی حاصل کر نے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ جبکہ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی کے پو لیٹیکل سیکرٹری ملک ثاقب سہیل تمیمی، چو ہدری محمد الماس، چوہدری خالد محمود، چوہدری انس جوڑا، تاجر رہنماء فضل حسین بابر، چوہدری نوید خالق، مہر محمد رمضان اور چوہدری عبدالخالق جٹ سمیت دیگران بھی انکے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں مہر محمد ریاض فتیانہ نے شاندار استقبال پر معززین اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی کروائی جانیوالی حلقہ بندیوں میں مذکورہ گاؤں 323گ ب کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیاسی حلقہ میں شامل کر دیا گیا مگر مجھے خوشی ہے کہ آپ نے انتہائی مشکل حالات میں جس بہادرانہ انداز میں مجھ سمیت تحریک انصاف دیگر امیدواروں کی الیکشن کمپین کو چلایا وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کسی بھی حلقہ سے ہوں وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں آپکے مسائل کو حل کروانے کے لئے میں اپنی تمام کاوشیں بروے کار لاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں