جس قوم کے ٹیچرز خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ہونگے اس قوم کے طلباء وطالبات بھی بہتر معیار تعلیم حاصل کرسکیں گے

نئی آواز ( رانا اشرف سے ) جس قوم کے ٹیچرز خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ہونگے اس قوم کے طلباء وطالبات بھی بہتر معیار تعلیم حاصل کرسکیں گے ٹیوٹا کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے : عدنان امین
12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oٹیوٹا کے ملازمین تنخواہ میں15فیصد اور کنوینس الاؤنس سے ابھی تک محروم ہیں ا ن خیالات کا اظہار ٹیوٹا ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن کے ضلعی راہنما عدنان امین نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا پنجاب بھر کے کامرس اور ٹیکنالوجی اداروں کے ملازمین حکومت پنجاب کے کئی مرتبہ کیے گئے وعدوں کے باوجود کنوینس الاؤنس سے ابھی تک محروم ہیں ملازمین کا معاشی قتل نہ کیا جائے انہیں بہتر سے بہتر سہولیات دی جائیں حکومت پنجاب کو چاہیے کہ کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ کرے اور نئی بھرتیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں کامرس اور ٹیکنالوجی اداروں میں ٹیچرز کالونیز کا قیام عمل میں لایاجائے ملازمین کا پے سٹرکچر واضح کیاجائے اور پروموشن سٹرکچر کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے پنجاب کے تمام ڈی پی ایز کو گریڈ17دے کر باقاعدہ طور پر چیئرمین ٹیوٹا اور وزیراعلی پنجاب مستقل کرنے کااعلان کریں اورنوٹیفکیسن جاری کریں تاکہ ٹیوٹا ملازمین میں پائی جانیوالی اضطراب کی کیفیت ختم ہوسکے مہنگائی اوربے روزگاری کیوجہ سے ٹیوٹاملازمین طبقہ بری طرح متاثر ہے جس قوم کے ٹیچرز خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ہونگے اس قوم کے طلباء وطالبات بھی بہتر معیار تعلیم حاصل کرسکیں گے جس طرح تعلیمی میدان میں وزیراعلی پنجاب نے انقلابی تبدیلیاں رونما کی ہیں ٹیوٹا کے ملازمین بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پنجاب کے ملازمین کے لئے بہتر اقدامات اٹھائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں