قرآن مجید کے تقدس کے لیے ہماری جان بھی قربان !

سویڈن میں ہونے والی بے حرمتی سے تمام اُمت مسلمہ کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے

آزادی رائے کی آڑ میں توہین قرآن پاک کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی: مشترکہ بیان

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) ڈاکٹر مہر محمد شفیق نے مظفر گڑھ سے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک تمام بنی نوع انسان کیلئے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ سویڈن میں بے حرمتی قرآن کے واقعہ سے اربوں مسلمان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ قرآن مجید ہماری مقدس کتاب اور دستور حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا ایک دل خراش واقعہ پیش آیا ہے جو نا قابل برداشت ہے۔ ایسے بد بخت کو سخت سے سخت قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی دوبارہ ایسی ناپاک جسارت نا کر سکے۔ حافظ محمد مجاہد رفیق محبوبی نے کہا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کھلی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این او تعصب کی عینک اتارے اور تمام انبیاء کرام کی شان میں گستاخی اور آسمانی کتابوں بشمول قرآن مجید کی توہین کو عالمی جرم قرار دے اس کی سزا موت مقرر کی جائے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی نا قابل برداشت ہے۔ ایسے واقعہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام محبت و امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ یہ کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کی دل آزاری نہیں کرتا۔ لیکن مغرب میں آئے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے کرہ ارض پر بسنے والے تمام مسلمانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے تمام مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کا مکمل معاشی ، سماجی، اور سفارتی بائیکاٹ کیا جائے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے امن وامان کے دشمن ہیں۔ مسلم حکمران اس شیطانی عمل کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے تا کہ دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے دینی جذبات سے کھیلنے کی آئیندہ جرات نا ہو سکے۔ سماجی و فلاحی شخصیت صحافی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ (ایڈیٹر ملٹی میڈیا) نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور تمام اسلامی ممالک کے سربراہان سے اپیل کرتے ہیں کہ ملکر تمام مغربی ممالک کو سخت پیغام دیں کہ وہ ایسی حرکتیں کرنے سے باز رہیں۔ قرآن مجید کے تقدس کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے۔ سویڈن میں ہونے والی بے حرمتی سے تمام اُمت مُسلمہ کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔ سوڈانی ملعون نے قرآن مجید کی بے حرمتی کر کے مسلمانوں کے ایمان کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ آزادی رائے کی آڑ میں توہین قرآن پاک کی ہرگز ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سویڈن حکومت ایسے ملعون کو گرفتار کر کے فوری پھانسی چڑھائے۔ توہین قرآن پاک کرنے والے امن وامان کے دشمن ہیں۔ مسلم حکمران عالمی سطح پر تحفظ ناموس و سالت اور قرآن پاک کے تحفظ کے لیے قانون سازی کریں۔ قرآن مجید تمام انسانیت کے لیے رہنمائی اور ہدایت کا سرچشمہ ہے قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی قابل نفرت اور قابل مزمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ مسلمان کٹ سکتے ہیں، مر سکتے ہیں مگر توہین قرآن مجید کبھی برداشت نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں