Articles by: Nayeawaz

ٹوبہ ٹیک سنگھ سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی دو مبینہ دہشت گرد گرفتار بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی دو مبینہ دہشت گرد گرفتار بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

‎کمالیہ نئی آواز (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی ٹی ڈی نیبڑی کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ڈیونیوٹرر اور دیگر میٹریل بھی برآمد ہوا ہے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا جا تا ہے اور یہ شہر میں بڑی کاروائی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا نام سمیع اللہ اور شہزاد بتایا گیا ہے ان دونوں دہشت گردوں کاتعلق رحیم یار خاں سے ہے۔

کمالیہ بلدیاتی نمائندوں کی صفائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کی یقین دہانی

کمالیہ بلدیاتی نمائندوں کی صفائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کی یقین دہانی

‎کمالیہ نئی آواز (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ )۔ سٹی صدر مسلم لیگ ن یوتھ حاجی شہزاد عامر چوہدری کے مطالبے پر چیئر مین بلدیہ کمالیہ ملک محمد شریف، رائے ضیا اللہ خاں، رائے محمد الیاس خاں، رائے محمد عارف خاں کا سٹاپ نمبر 3 کے قریب محلہ ڈلمہ ٹھٹھہ، محلہ آدھیوال اور محلہ خورشید آباد کا دورہ، سیوریج اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ مزید بہتر بنانے جانے کی یقین دہانی کروائی۔

واپڈا ٹاسک ٹیم فورس کا شہر اور بیرون میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن : مقدمات درج

واپڈا ٹاسک ٹیم فورس کا شہر اور بیرون میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن : مقدمات درج

‎کمالیہ نئی آواز (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ واپڈا ٹاسک ٹیم فورس کا شہر اور بیرون میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز 5بجلی چوروں کے خلاف تھانہ سٹی اور تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات کا اندراج۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹاسک ٹیم فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے شہر اور بیرون کے علاقوں جن میں محلہ مدینہ آباد سے معروف احمد ولد عبدالحمید زیر استعمال شاہد حیات،چکنمبر، 730گ ب سے مسمی شہامند،725گ ب سے مسمی بشیر حسین،54/2ٹکڑا سے مسمی ریاض،739گ ب سے مسمی محمد اشرف،بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جن پر SDOوپڈا کی مدعیت میں دفعہ462Jکے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

گھر کے باہر کھڑی مو ٹر سائیکل چوری : تھانہ کمالیہ میں مقدمہ درج

گھر کے باہر کھڑی مو ٹر سائیکل چوری : تھانہ کمالیہ میں مقدمہ درج

‎کمالیہ نئی آواز (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری مقدمہ درج تفصیل کے مطابق بشیر احمد نامی شخص نے تھانہ سٹی کمالیہ کو ایک تحریری درخواست گزاری کے ذیشان کالونی کمالیہ میں میں اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے گیا اور جب واپس آیا تو میری موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کر کے لیگیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف دفعہ381Aت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

کمالیہ مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر شراب بر آمد

کمالیہ مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر شراب بر آمد

‎کمالیہ نئی آواز (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پولیس کا دوران گشت مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر شراب برآمد، مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے دورانِ گشت منڈی موڑ کمالیہ کے قریب مسمی قمر زماں کو مشکوک حالت میں روک کر اسکی تلاشی لی جس پر ملزم کے قبضے سے 4لیٹر شراب برآمد ہوئی جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ امتناع منشیات 3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام رد الفساد کانفرنس کا انعقاد

چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام رد الفساد کانفرنس کا انعقاد

‎کمالیہ نئی آواز (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ۔ چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام رد الفساد کانفرنس کا انعقاد نواب باربی کیواینڈ ریسٹورنٹ چیچہ وطنی روڈ کمالیہ میں کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رئیس بلدیہ محمد شریف ملک نے کہا کہ آپریشن رد الفساد سے دہشت گردی کا قلع قمع بہت جلد ہو جائے گا۔ تاہم غیر مشروط طور پر آپریشن رد الفساد کی بھر پور طریقہ سے حمایت اور تائید کرتے ہیں۔ کیونکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے آپریشن رد الفساد انتہائی ضروری ہو گیا تھا۔ اس لئے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہم پاکستان کی پاک فوج اور عسکری اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی اور اس کے آپریشن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ کیونکہ دہشت گردوں کے مکروح عزائم کے خاتمہ کے لئے یہ آپریشن نا گزیر ہوگیا تھا۔ اس کے […]

پیر محل میں مردم شماری کو کامیاب بنانے کے لئے حافظ نجیب کی سر براہی میں اجلاس

پیر محل میں مردم شماری کو کامیاب بنانے کے لئے حافظ نجیب کی سر براہی میں اجلاس

‎پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) مردم شماری میں تعاون قومی فریضہ ہے گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ ملکر اپنے اپنے چکو ک دیہات میں مردم شماری کو کامیاب بنائیں تاکہ مردم شماری میں کودرست کوائف کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ میجر طاہر تحصیل بھر کے نمبرداران سے مردم شماری کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا انہوں نے کہا چھٹی مردم شماری کے لیے گھر گھر جاکر خانہ شماری ہوگی جس میں نمبردار ان اپنے اپنے چکوک میں ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مردم شماری کو کامیاب بنائیں اور اپنے اپنے علاقہ میں آنے والے مشکوک افراد کی بروقت اطلاع سیکورٹی اداروں کو فراہم کریں انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار ، طارق […]

بلاول ضیاء نے پاکستان آرمی باکسنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بلاول ضیاء نے پاکستان آرمی باکسنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) بلاول ضیاء نے پاکستان آرمی باکسنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر673/14گ ب حارث آباد کے رہائشی بلاول ضیاء جوکہ پاکستان آرمی میں نوشہرہ میں تعینات ہے نے پاکستان آرمی انٹر سنٹر باکسنگ 75KGکے مقابلہ جات منعقدہ ایبٹ آباد بلو چ سنٹر میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرلی مقابلہ جات میں پاکستان آرمی کے تمام سنٹر جن کی تعداد 17 بیان کی گئی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں بلاول ضیاء نے ایف ایف سنٹر اور انجنیئرسنٹر ، او ر بلوچ رجمنٹ کے کھلاڑیوں کو شکست فاش دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

کمالیہ کی خوبصورتی ہمارا عزم  چیئرمین ملک شریف اور چیف آفیسر رانا نواز نے کمر کس کی

کمالیہ کی خوبصورتی ہمارا عزم چیئرمین ملک شریف اور چیف آفیسر رانا نواز نے کمر کس کی

10مارچ 3بجے سہ پہر بجٹ اجلاس طلب کمالیہ(نئی آواز) چیئرمین بلدیہ ملک محمد شریف اور چیف آفیسر رانا محمد نواز کا کمالیہ کے مختلف علاقوں کا دورہ تعمیراتی کاموں کا معائنہ ۔ کنسٹرٹرز کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات ۔ چیئرمین بلدیہ ملک محمد شریف اور چیف آفیسر رانا محمد نواز نے نئی آواز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آنیوالے چند ماہ میں کمالیہ شہر میں واضع تبدیلی آئیگی جو خوبصورتی میں اضافہ کریگی بازاروں میں ناجائز تجاوزات رکشہ سٹینڈز سیوریج واٹر سپلائی صحت مند آب و ہوا کیلئے وسیع پیمانے پر شجرکاری اور سکولز کالجز میں ہفتہ آگاہی برائے شجرکاری سمیت دیگر کئی منصوبوں پر جلد کام شروع کردینگے ۔ جس سے شہری مسائل کا جلد تدارک ہوجائیگا ۔ چیف آفیسر رانا محمد نواز نے بتایا کہ ممبران میونسپل کمیٹی کو چیئرمین بلدیہ ملک شریف کی منظوری کے بعد 10مارچ بروزجمعہ بوقت 3بجے سہ پہر بمقام […]

ریاض فتیانہ کااین اے 94 این اے 78 سے میدان میں اترنے کا اعلان

ریاض فتیانہ کااین اے 94 این اے 78 سے میدان میں اترنے کا اعلان

پی پی 89،88، 58 میں بھی عوام لیگ میدان میں اتریگی 58 میں شکست خوردہ امیدوار پر حکومتی خزانوں کے منہ کھلے رہے پیرمحل،مامونکانجن(نئی آواز) سابق ایم این اے و سابق صوبائی وزیر تعلیم مرکزی صدر عوام لیگ ریاض فتیانہ نے پیرمحل اور مامونکانجن سے عوام لیگ میں شمولیت کرنیوالے معززین علاقہ کے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی پی 58 سے احسن ریاض فتیانہ کو ممبر صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود فنڈز سے محروم رکھا گیا ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی جبکہ ہارے ہوئے امیدوار پر حکومتی خزانوں کے منہ کھول دیئے گئے 5 سال دنیا کے اس انوکھے جمہوری عمل کا تماشا دیکھتے رہے جہاں جیتا ہوا امیدوار حلقہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کا منتظر رہا انشااللہ ان سرمایہ داروں کا مقابلہ کرینگے جو ماموں کانجن اور کمالیہ کی ترقی کا راستہ روکتے رہے محرومیوں کا خاتمہ کرینگے حلقہ این اے 78مامونکانجن حلقہ […]

advertise