کمالیہ: پیکا کے کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں: صدر ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ

صحافیوں کو ان کے کام کرنے میں مکمل آزادی دی جائے

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز) صدر ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ شیخ سلمان علی نے پیکا ایکٹ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے صحافت کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ ایک کالے قانون کی مانند ہے جو صحافیوں کو آزادانہ رپورٹنگ سے روکتا ہے اور ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مشکلات پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قانون پر نظر ثانی کی جائے اور صحافیوں کو ان کے کام کرنے میں مکمل آزادی دی جائے تاکہ وہ بغیر کسی خوف یا دباؤ کے عوامی مفاد میں آزادانہ طور پر رپورٹنگ کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں