کیمپ عرفان اسلم کے ڈیرہ پر لگایا گیا، 286 مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا
فری میڈیسن اور 100 سے زائد مریضوں کے فری آپریشن اور نظر کی عینکیں مہیا کیں
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) مرکزی مسلم لیگ کمالیہ کے زیر انتظام دو روزہ فری آئی کیمپ سابق امید وارصوبائی اسمبلی میاں عرفان اسلم کے ڈیرہ پر انعقاد کیا گیا، فری آئی کیمپ میں آنے والے ہر مریض کو باعزت طریقے سے چیک اپ کے ساتھ آنکھوں کے متعلقہ تمام تر سہولیات مہیا کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں 286 مریضوں کو چیک کر کے فری میڈیسن مہیا کی گئیں اور 100 سے زائد مریضوں کے فری آپریشن اور نظر کی عینکیں مہیا کیں۔ جس طرح آئی سپیشلسٹ و ان کی ٹیم نے تحمل و تسلی کے ساتھ چیک اپ کیا ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحبان نے ٹیم انسان دوست کی بہترین مینجمنٹ پر جن الفاظ میں حوصلہ افزائی کی ہے ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ جب بھی کوئی اچھا کام ہو تو حوصلہ افزائی سے مزید جزبہ پیدا ہوتا ہے۔ ہر اچھے کام کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جس سے لوگوں میں خدمت انسانیت کا شعور اُجاگر کر کے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ اللہ پاک اکرام بھائی کے درجات بلند کرے۔ تمام ممبران نے جس طرح آج سارا دن دلجمعی کے ساتھ مینجمنٹ کر کے ایک مثال قائم کی ہے پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اللہ پاک تمام معاونین کو جزائے خیر عطاء فرمائے۔ جزاکم اللہ خیرا