دونوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال صنعت و حرفت اور فنی تعلیم کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔
پشاور (نمائندہ خصوصی) وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم عبد الکریم تورڈھیر سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم عبد الکریم تورڈھیر سے ملاقات ہوئی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال صنعت و حرفت اور فنی تعلیم کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم عبد الکریم تورڈھیر کی صنعت و حرفت اور فنی تعلیم کے شعبوں میں لازوال خدمات کو سراہا اور انکو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم عبد الکریم تورڈھیر نے وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی یورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حکام بالا تک میڈیا کے ذریعے رسائی پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اکرام الدین کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔