وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی ممبر فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ عمارہ خان سے ملاقات۔

دونوں کے درمیان ملاقات میں یوتھ کو درپیش مسائل، تعلیم و صحت پر خصوصی بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی معروف بزنس وومن و ممبر فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ عمارہ خان سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی معروف بزنس وومن و ممبر فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ عمارہ خان سے ملاقات ہوئی ملاقات میں یوتھ کو درپیش مسائل، تعلیم و صحت کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر معروف بزنس وومن و ممبر فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ عمارہ خان نے کہا کہ یوتھ ملک و قوم کا اثاثہ ہیں یوتھ کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ جب تک یوتھ کو روزگار کے مواقع نہیں ملے گے تب تک یوتھ اگے نہیں جا سکتی اس موقع پر وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ ممبر فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ عمارہ خان کی یوتھ کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں کیونکہ یوتھ کو بہتر مواقع فراہم کرنے سے ہی یوتھ آگے بڑھ سکتی ہے یوتھ کے مسائل پر حکومت وقت بھرپور توجہ دینے میں اہم کردار ادا کرے کیونکہ یوتھ ملک کا مستقبل ہے اور اس مستقبل کا خیال رکھنا حکومت کا فرض اور اہم زمہ داری ہے اس موقع پر معروف بزنس وومن و ممبر فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ عمارہ خان نے کہا کہ وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام کو پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتی ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور انکو نیشنل اور انٹرنیشنل صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں