کمالیہ رجانہ روڈ پر مختار پیلس کے نزدیک واقع نئی آبادی چاہ سکندر والا کی مین گلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔

اہل علاقہ کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا۔ ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ رجانہ روڈ پر مختار پیلس کے نزدیک واقع نئی آبادی چاہ سکندر والا کی مین گلی کا سولنگ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اہل علاقہ نے متعدد بار نون لیگ کی اعلیٰ قیادت اور میونسپل کمیٹی کمالیہ کے زمہ داروں کی توجہ اس گلی کی خستہ حالی کی طرف دلائی ہے لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ علاقہ مکینوں نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے رابطہ کیا اور اپنے علاقے میں بلایا اور گلی کی حالت زار دکھائی اور میڈیا کے ذریعے ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ محترمہ اقراء ناصر اعوان صاحبہ سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر ہماری مرکزی گلی کی مرمت کروائی جائے تاکہ اہل علاقہ کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا نہ ہو اور کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں