تحصیل صدر مسلم لیگ ن کی نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن کوٹ رادھاکشن رؤف نواب چوہدری کی جانب سے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کلب کوٹ رادھاکشن کے نو منتخب عہدیدران کو عشائیہ دیا گیا۔ جس میں صدر شوکت الرحمان خاں، جنرل سیکرٹری میاں زبیر گِل، نائب صدر چوہدری کاشف کمبوہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ خلیل الرحمان، سیکرٹری انفارمیشن وقاص ساحل کمبوہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر ارشد، سیکرٹری اطلاعات جنید امجد چوہدری بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے نو منتخب عہدیدران کو مبارکبادیں پیش کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ رؤف نواب چوھدری نے اپنی گفتگو میں اس بات پہ زور دیا کہ ہمیں مل جل کر اپنے علاقہ کے مسائل کو حل کرنا چاہیئے۔